Asad Umer Resigned who is next finance minister 8

وزیر خزانہ اسد عمر مستعفیٰ ۔ نیا وزیر خزانہ کون؟

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
آخرکار اسد عمر مستعفیٰ ہونے جا رِئے ہیں۔ کون ہو گا نیا وزیرِخزانہ اس بات پر ابھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی-
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں قلمدانوں کے ردو بدل کے دوران وزیراعظم عمران خان مجھے خزانہ کے بجائے توانائی کا قلمدان دینا چاہتے تھے تاہم وزارتوں کی تبدیلی میں کوئی بھی محکمہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ اسدعمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ پورا یقین ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ہی پاکستان کے لیے واحد امید ہے، انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نیا پاکستان بنائے گی۔

Asad Umar decides to guit

کچھ دیر پہلے اسدعمر نے نیوز کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پوری کابینہ کو تبدیل کرنے جا رہے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ نیا وزیر خزانہ کون آتا ہے اور کیا وہ معیشیت کو بحران سے نکال پائے گا- واضح رہے کہ پاکستان کی معاشی حالت کے پیش نظر حکومت بالخصوص اسد عمر پربہت زیادہ تنقید کی جارہی تھی، اس کے علاوہ اسد عمر کو کابینہ میں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، صورت حال اس حد تک جاپہنچی تھی کہ چند روز قبل کابینہ میں رد و بدل کی بھی خبریں منظر عام پر آئی تھیں تاہم وزیر اطلاعات نے اس کی تردید کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں