Attack on American NGO office in Kabul by Taliban 7

کابل میں امریکین این جی او کے دفتر پر حملہ

افغانستان: کابل میں امریکین این جی او پر طالبان نے اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ قریب موجود سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان حملہ کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں افغانستان وزارتِ داخلہ کے مطابق چار شہری اور دو پولیس افسر جان سے گئے، جب کہ 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

طالبان کے حملے میں قریبی عمارات، کئی دکانوں اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ این جی او پر حملہ کرنے والے پانچوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ عمارت میں موجود 200 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کئی ممالک کی شخصیات نے اس حملہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے، جبکہ افغانستان میں موجود امریکا کے سفیر جوہان بیس کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کی مذمت کرتےہیں اور این جی او افغانستان اور عوام کی مدد کررہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں