3

عائزہ خان کا نیا ڈرامہ سیریل یاریاں دھوم مچانے جلد آ رہا ہے

عائزہ خان ان چند اداکاروں میں سےایک ہیں جو اپنے سوپرہٹ ڈراموں اور سٹائل کی وجہ سے بہت مشہور ہیں، ا یک کے بعد ایک ہٹ ڈرامے دینے کے بعد اب عائزہ بہت جلد ایک نئے ڈرامے’یاریاں’ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں- یاریاں ڈرامہ 19 اپریل سے جیو انٹرٹینمنٹ پر دکھایا جائے گا، اس ڈرامے میں عائزہ خان کے ساتھ جنید خان، مومل شیخ اور منیب بٹ بھی اداکاری کے جوھر دکھائیں گے-

Yaariyan Drama Cast

حال ہی میں عائزہ خان اور منیب بٹ ڈرامہ سیرِیل کوئی چاند رکھ میں عمران عباس اور اریبہ حبیب کے ساتھ کام کر چکے ہیں، جس میں عائزہ ایک ڈاکٹر کا دلچسپ کردار کر رہی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ آجکل جنید خان کے تمام ڈرامے بھی سوپرہٹ جا رہے ہیں، جن میں سونیا مشال کے ساتھ ڈرامہ سیریل خسارہ، حرامانی کے ساتھ ڈرامہ سیریل ٹھیس، حباء بخاری کے ساتھ ڈرامہ سیریل سلسلے اورایمن خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل عشق تماشہ شامل ہیں- اسی لیے ڈرامہ کی تمام ٹیم اور شوبز ستارے اس بات کی امید کر رہے ہیں کہ یہ ڈرامہ سوپر ڈوپرہٹ جاَئے گا اور ان کے فینز بھی بے صبری سے یاریاں ڈرامہ کی پہلی قسط کا انتظار کر رہے ہیں- ڈرامہ سیریل یاریاں کا زبردست پرومو بھی جاری کر دیا گیا ہے- ڈرامے کی کہانی ایک چالاک لڑکی کی پیار کی کہانی پر گھومتی ہے-

عائزہ خان کا دانش تیمور سے شادی کے بعد یہ چھٹا ڈرامہ ہے، گزشتہ پانچ ڈرامے ‘تم کون پیا’ عمران عباس کے ساتھ، ڈرامہ سیریل ‘شہرناز’ عمران اشرف کے ساتھ، ڈرامہ سیریل ‘محبت تم سے نفرت ہے’ عمران عباس کے ساتھ، ڈرامہ سیریل ‘تو دل کا کیا ہوا’ زاہد احمد کے ساتھ، تمام ڈراموں کو ہی شائقین نے بہت پسند کیا اور ان تمام ڈراموں نے ریٹنگ کے نئے ریکارڈ قائم کئے-

اب دیکھنا یہ ہے کہ عائزہ اس ڈرامے میں کیسی لگتی ہیں، ان کا رول کیسا ہے اور ڈرامہ شائقین کو کتنا پسند آتا ہے- اس بات کا اندازہ آئندہ جمہ کی رات 8 بجے جیو ٹی وی کی سکرین سے اور سوشل میڈیا سے ہو جائے گا-
تو دوستوں بھولئے گا مت ڈرامہ سیریل یاریاں دیکھنا جمہ کی رات 8 بجے صرف اور صرف جیو پر-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں