Mery Pass Tum Ho - Ayeza Khan & Humayun Saeed New Drama 14

میرے پاس تم ہو، عائزہ خان اور ہمایوں سعید کا نیا ڈرامہ سیریل

جلد ہی ٹی وی سکرین پر عائزہ خان کا ایک نیا ڈرامہ نشر ہو گا جس کی رکارڈنگ مکمل ہو چکی ہے اور ڈرامہ میں عائزہ خان مرکزی کردار ادا کررہی ہونگی، عائزہ کے مدمقابل ہمایوں سعید ہیں اور عائزہ خان ڈرامہ میں ہمایوں سعید کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہونگی۔ ڈرامہ سیریل کا نام ” میرے پاس تم ہو ” ہے جس کے پروڈیوسر ہمایوں سعید، مصنف خلیل الرحمن قمر اور ہدایت کار ندیم بیگ ہیں۔

ڈرامے کے حوالے سے عائزہ خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی کہانی ہے جس کا انتظار ہر فنکار کرتا ہے اور مجھے بہت خوشی ہے اور خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں ڈرامہ میں ہمایوں سعید کے ساتھ مرکزی کردار کر رہی ہوں،اس ڈرامہ کی کہانی بہت منفرد ہے اور یقیناََ سب کو بہت پسند آئے گی۔ میرے پاس تم ہو ڈرامہ سیریل میں عائزہ خان، ہمایوں سعید کے ساتھ کاسٹ میں مرینہ خان اور کبریٰ خان بھی شامل ہیں۔ جلد ہی اس ڈرامہ کا ٹریلر بھی جاری کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں