عائزہ خان – Ayeza Khan

Ayeza Khan

معصوم چہرہ، جھیل سی آنکھیں اور خوبصورت ادائیں رکھنے والی عائزہ خان وہ مشہور اداکارہ اور ماڈل ہیں جن کا نام تقریباََ ہر پاکستانی جانتا ہے، اس کی وجہ ان کے ایک کے بعد ایک مقبول ڈرامے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عائزہ خان ان چند پاکستانی اداکاروں میں بھی شامل ہیں جن کا کبھی کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا، جن پر عوام کی جانب سے تنقید نہیں کی گئی، عام طور پر پاکستان میں فحش لباس، فحش ڈانس اور بولڈ سینسز کرنے والی اداکاروں پر بہت تیقید ہوتی ہے، لیکن عائزہ خان ان تمام باتوں سے دور رہیں، ان کا خود بھی کہنا ہے کہ میرا سب سے زیادہ فوکس کہانی پر ہوتا ہے کہ کیسی کہانی ہے اور فلموں میں ان کا کام کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عائزہ خان نے کبھی فحش لباس پہن کر بھی کوئی فوٹوشوٹ نہیں کروایا، ان تمام باتوں کی بھی وجہ سے ان کے فینز انھیں بہت پسند کرتے ہیں، عائزہ خان ان تمام اداکاروں کے لئے ایک مثال ہیں جو بولڈ سینز کی مدد سے انڈسٹری میں مشہور ہونے کی کوشش کرتی ہیں کہ بنا کوئی بولڈ سین کئے، بنا کوئی انڈین فلم میں کام کئے، بنا کوئی ڈانس کئے، عائزہ خان پاکستان کی ٹاپ 5 مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ اکثر فینز ان سے سوال کرتے ہیں کہ آپ کا ہر ڈرامہ سپرہٹ کیسے ہو جاتا ہے۔

کیرئیر

عائزہ خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز2008 میں جب وہ تقریباََ ابھی اٹھارہ سال کی تھی، ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ” تم جو ملے” میں شہنہ کے کردار سے کیا، اس کے بعد ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ” صندل ” میں کام کیا، ان دونوں ڈراموں میں عائزہ خان ڈرامہ کی اصل مرکز نہیں تھی، لیکن اس کے بعد 2009 میں اے آر وائے کے ڈرامہ سیریل ” پل صراط ” سے عائزہ نے اپنے اصل کیرئیر کا آغاز کیا اور ایک کے بعد ایک سپرہٹ ڈرامے دیتی چلی گئی، عائزہ خان کا سب سے ذیادہ مشہور ہونے والا ڈرامہ ” پیارے افضل ” تھا، جو 2013 میں اے آر وائے پر نشر ہوا، جس میں وہ حمزہ علی عباسی کے مد مقابل تھیں، اسی ڈرامے پر بہترین اداکاری کرنے پر انھیں Best Actress کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اس کے بعد اگلے سال 2014 میں عائزہ خان نے دانش تیمور کے ساتھ شادی کر لی اور کچھ عرصہ کے لئے شوبز کو خیرباد کہ دیا۔ عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی پاکستان میں سب سے ذیادہ مقبول ہوئی اور اس جوڑی کو پاکستان کی بیسٹ جوڑی کہا گیا۔
شادی کے تقریباََ ایک سال بعد عائزہ خان شوبز میں واپس آ گئی اور اداکار عمران عباس کے ساتھ ڈرامہ سیریل ” تم کون پیا ” سے جلوہ گر ہوئی اور آتے ساتھ ہی اس ڈرامے نے شائقین سے خوب داد پائی۔ اس کے بعد عائزہ خان کے ایک کے بعد ایک ڈرامے آتے گئے اور نئے سے نئے ریکارڈ بناتے گئے جن میں ” کوئی چاند رکھ ” اور ” محبت تم سے نفرت ہے ” اور ” یاریاں ” شامل ہیں۔ یاریاں ڈرامہ کی کاسٹ میں عائزہ خان کے ساتھ مومل شیخ، جنید خان اور منیب بٹ ہیں۔

کہانی عائزہ اور دانش کی شادی کی

عائزہ خان 15 جنوری 1991 میں کراچی میں پیدا ہوئیں، اس وقت 2019 میں عائزہ خان کی عمر 28 سال ہے، عائزہ کا اصل نام جو بچپن میں رکھا گیا تھا وہ کنزہ خان تھا، گھر میں پہلی بیٹی ہونے کی وجہ سے گھر کی لاڈلی رہیں، عائزہ دو بھائی اور دو بہنوں میں سب سے بڑی ہیں، عائزہ بچپن میں لڑکیوں کے ساتھ کھیلنے کی بجائے اپنے بھائیوں کے ساتھ کھیلا کرتی تھیں، اسی لئے شروع میں ان کا چال ڈال لڑکوں جیسا ہوتا تھا، وقت گزرتا گیا اورعائزہ جوانی کے دور میں داخل ہو گئی، عائزہ خان کی دانش تیمور سے اس وقت دوستی ہوئی جب عائزہ شوبز میں آئی بھی نہیں تھیں اور اس وقت دانش تیمور ماڈل بننے کی کوششوں میں لگے ہوئے تھے اور کچھ بزانڈز کے لئے انھوں نے ماڈلنگ کی تھی، دونوں کی دوستی سوشل میڈیا ویب سائٹ ” اُورکٹ (Orkut) ” سے شروع ہوئی اور یہ دوستی رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی، اس دور میں فیس بک اتنی مشہور نہیں تھی۔ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی اسکول لائف ختم کی تھی اور نئی نئی یہ ویب سائٹ استعمال کرنا شروع کی تھی، دانش کی میں ماڈلنگ دیکھ چکی تھی اور میں دانش کی فین تھی، اور پھر ہم میں دوستی ہو گئی۔ دوستی اور محبت کا سلسلہ 2006 میں شروع ہوا، تب عائزہ مشکل سے 16 سال کی تھیں، بعد میں 2008 میں عائزہ بھی شوبز میں آ گئی، جس کے بعد دونوں کے درمیان اس قدر لڑائیوں کا سلسلہ شروع ہوا، کہ دونوں کا بریک اپ ہو گیا، لڑائی کی ایک بہت بڑی وجہ دانش کا غصہ اور عائزہ کے سوالات ہوتے تھے اور دانش نے غصہ میں عائزہ سے یہ بھی کہ دیا تھا کہ میں کوئی اور لڑکی ڈونڈھ رہا ہوں اور اسی سے شادی کریں گے، تم سے تو کبھی بھی نہیں کرونگا اور دوبارہ کبھی تم سے بات بھی نہیں کرونگا اور اس طرح سے ان کا رشتہ ختم ہو گیا اور دانش اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے لیکن کچھ عرصہ بعد دانش کو احساس ہوا کہ عائزہ ہی ان کی اصل اور سچی محبت ہے، جس کے بعد دونوں کے درمیان صلح ہو گئی، عائزہ ہمیشہ دانش سے کہا کرتی تھی کہ مجھے تم سے ذیادہ کوئی انسان سمبھال نہیں سکتا اور آخرکار محبت کے آٹھ سالوں بعد 2014 میں دونوں نے شادی کر لی اور آج ماشاء اللہ سے بہت اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔ اس وقت عائزہ خان کے دو بچے ہیں، ہورین اور ریان۔ لیکن ریان کو عائزہ نے گود لیا ہے۔

ماضی کی یادیں

دانش تیمور نے ایک شو کے دوران بتایا کہ شادی کی پہلی رات عائزہ اس قرد شرما رہی تھی کہ دروازہ کے پیچھے چھپ گئی اور مجھے اندر آنے نہیں دے رہی تھیں، جس کے جواب میں عائزہ کا کہنا تھا کہ ہم شادی سے آٹھ سال پہلے سے بات کر رہے تھے لیکن شادی کے بعد مجھے خوشی بھی بہت تھی لیکن ساتھ میں شرم بھی بہت آ رہی تھی اور میں بس چاہ رہی تھی کہ دانش کمرے میں نہ آئیں۔ عائزہ کا یہ بھی بتانا تھا کہ ہم نے پہلی بار ایک دوسرے کو ایک کمرشلز کی ایجیسی میں دیکھا تھا جہاں میں ماڈلنگ کے آڈیشن کے لئے گئی ہوئی تھیں، جبکہ دانش کو میں پہلے ہی بتا چکی تھی کہ میرہ فالاں دن آڈیشن ہے، کیوںکہ دانش بھی اسی ایجنسی میں ماڈلنگ کرتے تھے تو دانش جی تو صبح صبح ہی تیار ہو کر پہنچے ہوئے تھے اور کبھی اِدھر جا رہے ہیں کبھی اُدھر جا رہے ہیں، بات ہم وہاں نہیں کر پائے تھے کیونکہ میں اپنی امی اور ابو کے ساتھ گئی تھی۔ بعد میں ویب سائٹ پربات کرتے کرتے ہم ایک دوسرے کو پسند کرنے لگ گئے، اور میں دانش سے کہتی تھی کہ شادی کرلو، اس سے پہلے میری کہیں اور شادی ہو جائے، لیکن بعد میں دانش نے ہی شادی کے لئے پرپوز کیا اور ہماری شادی ہو گئی۔ دانش تیمور کا کہنا تھا کہ عائزہ تو پہلے دن سے جیسی تھی، آج بھی ویسی ہی ہے، لیکن میں راستے میں تھوڑا بدل گیا تھا اور تقریباََ ہمارا 2 سال بریک اپ رہا، لیکن پھر بھی بہانے بہانے سے ہم بات کرتے رہے، میں عائزہ کو دھمکیاں دیا کرتا تھا کہ میں کسی اور لڑکی سے افئیر چلاوں گا اور جواب میں عائزہ بھی ایسی ہی دھمکیاں دیتی۔ لیکن عائزہ نے تو ایسا کچھ نہیں کیا لیکن میں نے کوشش کی، جبکہ عائزہ مجھے کہتی تھی کہ ایسے ہی تمھیں میری قدر ہو گی۔ جاو جو کرنا کر لو، بعد میں مجھے سچ مچ عائزہ کی قدر ہو گئی کہ یہی وہ لڑکی ہے جو میرے لئے بنی ہے اور پھر ہمیں عبداللہ کادوانی (جو مشہور ایکٹر اور ڈائریکڑ ہیں) نے دوبارہ ملانے کی کوشش کی، جس کے بعد ہم نے لڑائی کو ختم کیا، اس کے جواب میں عائزہ کا کہنا تھا کہ میں اسی لڑکی کے ساتھ کام کر رہی ہوتی تھی اور جل رہی ہوتی تھی، دل سے بد دعائیں نکل رہی ہوتی تھیں، کہ دانش تو میرا ہے۔ دانش تیمور کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی سے پہلے عائزہ بہت ذیادہ I LOVE YOU کہا کرتی تھی لیکن شادی کے بعد اب میں ذیادہ کہتا ہوں۔ دانش تیمور کا یہ بھی کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ہم نے شادی سے پہلے اتنی لڑائیاں کر لی ہیں کہ اب شادی کے بعد ہماری کبھی لڑائی بھی نہیں ہوئی۔
عائزہ خان اور دانش تیمور دونوں کو ہی انڈین فلمز انڈسٹری کے بڑے بڑے ڈائریکٹرز کی جانب سے فلمز کی آفرز آ چکی ہیں، دانش کو تو حال ہی میں آنے والی انڈین فلم Veere Di Wedding میں کرینہ کپور کے ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا مگر انڈیا پاکستان کے حالات کشیدہ ہونے کی صورت میں دانش کو فلم سے نکالنا پڑا، جبکہ عائزہ کی خواہش ہے کہ وہ پہلی فلم پاکستان کے لئے کریں گی۔ عائزہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھوں نے سوچا تھا کہ شادی کے بعد کام نہیں کریں گی لیکن قسمت میں تھا تو واپس شوبز میں آ گئیں۔

شوبز کی یادیں

عائزہ خان نے ڈرامہ کی دنیا میں بہت محنت سے کام کیا اور اپنا ایک نام بنا لیا، عائزہ اپنی اصل زندگی میں اپنے ڈراموں سے بہت منفرد نظر آتی ہیں، جبکہ ڈراموں میں بس روتی یا مظلوم سی لڑکی نظر آتی رہی ہیں، جبکہ آج کل جیو ٹی وی پر چلنے والے ڈرامے ” یاریاں ” میں پہلی بار وہ ایک نیگٹیو رول ادا کر رہی ہیں۔ اپنے ڈراموں کی وجہ سے عائزہ نہ صرف پاکستان بلکہ اب انڈیا میں بھی بہت مشہور و مقبول ہیں، اس کے علاوہ عائزہ خان نے مختلف ٹیلی فلمز میں بھی کام کیا، اور کئی برانڈز کے لئے مڈلنگ بھی کی اور آج کئی برانڈز کی ایمبیسیڈر بھی ہیں۔ اب ہم عائزہ خان کے 2008 سے 2019 تک کے تمام ڈراموں اور ٹیلی فلمز پرایک مختصر نظر ڈالتے ہیں۔

Ayeza Khan Dramas

———–2009————
Tum Jo Miley
Sandal
———–2010————
Pul Sirat
Larkiyan Mohallay Ki
———–2011————
Tootey Huwey Per
Maaye Ni
Kaala Jadoo
———–2012————
Shadi Mubarak
Mi-Raqsam
Zard Mausam
Mera Saaein 2
Maahi Aye Ga
Aks
Kahi Unkahi
Meri Zindagi Hai Tu
———–2013————
Adhoori Aurat
The Mango People
Saari Bhool Hamari Thi
Ghalti Se Mistake Hogai
Pyarey Afzal
———–2014————
Do Qadam Door Thay
Mere Meherbaan
Jab We Wed
Bikhra Mera Naseeb
———–2016————
Tum Kon Piya
Shehrnaz
———–2017————
Mohabbat Tumse Nafrat Hai
Toh Dil Ka Kia Hua
———–2018————
Koi Chand Rakh
———–2019————
Yaariyan (Running)
Mere Paas Tum Ho (Filming)
Untitled (Filming)

Ayeza Khan Telefilms

———–2014————
Main Kukkoo Aur Woh
———–2016————
Teri Meri Love Story