Beans for diabetes patients 3

پھلیاں ذیابیطس کے مریضوں کےلیے جادوئی اجزاء رکھتی ہیں

لندن: رپورٹ کے مطابق غذائیات پر زور دینے والے ڈاکٹرز ذیابیطس کے مریضوں کے لیے لوبیا اور دیگر اقسام کی پھلیوں کے استعمال پرزور دیتے ہیں کیونکہ یہ سبزیاں ذیابیطس کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

اے ڈی اے یعنی امریکن ڈائبیٹکس ایسوسی ایشن نے کئی اقسام کی پھلیوں کو ذیابیطس کے لیے ’سپرفوڈ‘ قرار دے دیا ہے۔ اس کی وجہ کچھ یہ ہے کہ پھلیاں وٹامن، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر(ریشے) اور دیگر اہم اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں ۔ اسی بنا پر پھلیوں کو ذیابیطس کے لیے سرِفہرست غذا میں شامل کیا جاچکا ہے، اس سے ذیابیطس کے مرض کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

پھلیوں کے خواص

پھلیوں میں پروٹین ، فائبر اور دیگر معدنیات بھری ہوتی ہیں ۔اس کے علاوہ پھلیاں دیگر جسمانی افعال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کا باقاعدہ استعمال خون میں شوگر کی مقدار کو ایک حد میں رکھتا ہے، کیونکہ پھلیوں میں موجود غذائی اجزاء بہت حد تک ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس لئے روزمرہ معمولات میں پھلیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چا ئیے

فائبر

پھلیوں میں موجود ریشہ یا فائبر ہاضمے کے عمل کو سست بناتا ہے جس سے عین کاربوہائیڈریٹس کی طرح خون میں شوگر کی مقدار لمبےعرصے تک ایک ہی جگہ پر برقرار رہتی ہے۔

کاربوہائیڈریٹ

پھلیوں میں اگرچہ کاربوہائیڈریٹ کی بہت مقدارموجود ہوتی ہے لیکن ان کا گلائسیمک انڈیکس ( جی آئی) کم ہوتا ہے اور انہیں کھانے سے مریض کے خون میں شوگر کی مقدار نہیں بڑھتی۔ اس کے علاوہ کاربوہائڈریٹس کی کمی بھی ساتھ ساتھ دور ہوجاتی ہے۔اس کےعلاوہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پھلیوں میں موجود پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس بہت آہستہ آہستہ ہضم ہوتے ہیں اوراسی وجہ سے بہت عرصے تک خون میں گلوکوز کی مقدار بھی ایک ہی سطح پر رہتی ہے۔ جس سے انسان بہت سی بیماریوں سے بچا رہتا ہے۔

پروٹین

پروٹین ہمارے جسمانی عضلات کی افزائش اور پٹھوں کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرتی ہیں۔ اسی لیے جو لوگ گوشت کھانا پسند نہیں کرتے، وہ پھلیاں ضرور کھا کر بھی پروٹین کی وسیح مقدار اپنے جسم کو مہیا کر سکتے ہیں- سبزیاں یا پودوں سے حاصل ہونے والے پروٹین کی بہترین مثال پھلیاں ہی ہیں۔

الغرض اپنی زندگی میں پھلیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ آپ صحت مند رہ سکیں، ویسے تو ہر سبزی کا کوئی نہ کوئی اہم فائدہ ضرور ہے لیکن پھلیوں سے حاصل شدہ پروٹین کا ایک اور فائدہ بھی ہے کہ یہ پیٹ بھرے رہنے کا احساس دلاتی ہیں اور انسان زیادہ کھانے سے بچا رہتا ہے۔ اس طرح پھلیوں کا باقاعدہ استعمال بسیار خوری اور موٹاپے کو دور کرتا ہے جو ذیابیطس کے مرض میں کسی وبالِ جان سے کم نہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کوشش کریں کہ باہر کے کھانے یا فاسٹ فوڈ کا کم سے کم استعمال کریں یا ترک کردیں۔

ماہا خان

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں