33

لال بیگ سیلفی چیلنج نے لڑکیوں کو پاغل کر دیا

آئے روز ہم سوشل میڈیا پر کوئی نہ کوئی احمقانہ اور عجیب و غریب سیلفی چیلنج دیکھتے ہیں اور یہ رحجان اب بڑھ کر پاغل پن کی طرف چلے گیا ہے۔ جیسا کہ اب ایک نیا سیلفی چیلنج کاکروچ سیلفی مارکیٹ میں آ گیا ہے جوبہت تیزی سے پوری دینا میں پھیل رہا ہے۔ اب یہ کاکروچ سیلفی چیلنج کیا ہے تو سنیں۔ لال بیگ سیلفی چیلنج کو قبول کرنے کے بعد چہرے پر زندہ کاکروچز رکھ کر آپ کو اپنی سیلفی لینی ہے اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دینا ہے، اور آگے اپنے دوستوں کو چیلنج کر دینا ہے۔ تاہم چیلنج کی ابتدا کس ملک سے ہوئی اور کب، اس کڑی کو دیکھنا ابھی باقی ہے۔ یہ چیلنج گزشتہ مہینے سے مشہور ہونا شروع ہوا ہے اور دنیا کے بہت سے ملکوں میں پھیل چکا ہے۔

Cockroach Selfie Challenge Girl 1

حیرت کی بات یہ ہے کہ اس چیلنج میں لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی بھرپور حصہ لے رہی ہیں اور کوئی لڑکی اپنے چہرے پر ایک اور کوئی دس دس لال بیگ رکھ کر سیلفیاں لے رہی ہیں، جبکہ کچھ لڑکیوں نے تو لال بیگ کو منہ میں لے کر حد ہی کر دی۔ پاکستان میں تو فلحال اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہاں تو لال بیگ کمرے میں دیکھ کر خواتین چیخنا چلانا شروع کر دیتی ہیں، پکڑنا تو دور کی بات ہے لیکن کیا پتا کوئی سرپری آپ کو پاکستان میں بھی مل جائے۔ ابھی تک اس لال بیگ سیلفی چیلنج کی انڈونیشیا، فلپائن، میانمار اور آس پاس کے ممالک میں ہے۔

Cockroach Selfie Challenge Girl 2

طبی ماہرین سے جب اس لال بیگ سیلفی چیلنج سے متعلق رائے لی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ لال بیگ گندے حشرات کا حصہ ہیں اور ان کی افزائش گڑروں اور گندے ماحول میں ہوتی ہے، اس لئے لال بیگ کئی طرح کی الرجیوں اورساتھ ساتھ دمے جیسی بیماریوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ طبی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ لوگ اس طرح کے مضر صحت چیلنجز سے دور رہیں، خود کو بیماریوں سےبچائیں اور دوسرے لوگوں کو بھی اس کی آگاہی دیں۔

Cockroach Selfie Challenge Girl 3

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں