Sana Javed and Imran Abbas Naqvi new drama serial Dar Khuda Se 8

ڈر خدا سے، ثناء جاوید اور عمران عباس نقوی کا نیا ڈرامہ

ثناء جاوید کا ستارہ پیارے افضل ڈرامہ کے بعد جیسے آسمان سے باتیں کر رہا ہے اور ثناء کے ایک کے بعد ایک ڈرامے سپر ہٹ ہو رہے ہیں، حال ہی میں ثناء جاوید کا ڈرامہ “خانی” بہت مقبول ہوا جس میں وہ فیروز خان کے ساتھ کام کرتی نظر آئی اور اس کے فوراََ بعد ایک اور ڈرامہ سیریل “رومیو ویڈز ہیر” میں ثناء جاوید ایک مکمل منفرد انداز کی اداکاری کرتی نظر آئی جس نے ان کی مقبولیت میں چار چاند لگا دیئے، اس ڈرامہ میں بھی ثناء جاوید، فیروز خان کے ساتھ کام کرتی نظر آئی لیکن اب۔۔۔

ثناء جاوید ایک بار پھر ٹی وی سکرین پر دھوم مچانے ایک نئے ڈرامے کے ساتھ آ رہی ہیں، ڈرامہ کا نام “ڈر خدا سے” ہے اور اس ڈرامہ میں ان کے ساتھ عمران عباس نقوی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ڈرامہ کی کہانی جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے واقعات پر ہے۔ جیسا کہ صاف ظاہر ہے کہ اگردفاتر میں جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے واقعات میں اضافے سے خواتین پریشان ہوں تو ان کے گھر کا ماحول بھی خراب ہونا شروع ہو جاتا ہے، عورت کی مجبوری سے فائدہ اُٹھانے والے بعض سفاک مردوں کے اس انفرادی فعل سے عورت کو تو پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ خاتون بعض اوقات اپنے گھر والوں اور محلے والوں کی نظر میں بھی بری تصور کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے اس خاتون کی زندگی ایک عذاب بن کر رہ جاتی ہے، جبکہ دوسری جانب مرد کی عزت اور زندگی پر کوئی بھی فرق نہیں پڑتا، اِسی تلخ حقیقت پر پروڈیوسرزعبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے ڈرامہ بنایا ہے، سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کا یہ ایک اور مقبول ترین ڈرامہ ہو گا اور اس ڈرامہ کو 18 جون سے جیو انٹرٹنیمیٹ پر دکھایا جائے گا۔ ڈرامہ کی یہ سبق آموز کہانی مشہور رائٹرثروت نذیر نے لکھی ہے اور ڈائریکشن انجم شہزاد نے کی ہے۔

Dar Khuda Se

ڈر خدا سے ڈرامہ سیریل کی کاسٹ میں ثناء جاوید اور عمران عباس نقوی کے ساتھ علی انصاری، کرن حق شامل ہیں۔ ڈر خدا سے ڈرامہ سیریل کا گانا مقبول سنگر “ساحر علی بگا” نے گایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں