Dollar is now 151 Rupees 2

ڈالر بلند ترین سطح 151 روپے پر جا پہنچا

مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان جاری ہے جو روپے کے مقابلے میں اب تک کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔

آج اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ایک بار پھر ڈالر کو پر لگ گئے ہیں، جس سے روپے کے مقابلے میں اب ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر بڑھ کر 151 روپے کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔

گزشتہ روزبھی ڈالرکی قیمت خرید میں 5 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر147 روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھی۔دوسری طرف کراچی اسٹاک ایکسچنج میں کاروبارکے آغاز میں ہی مندی کا رجحان دیکھا گیا اور اسٹاک ایکسچینج میں 898 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس کمی کے بعد 33093 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے جب کہ سرمایہ کاروں کے 105 ارب روپے شئیرز کی قیمت کم ہونے سے ڈوب چکے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کئے گئے آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدرمیں ہر حال میں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اسی صورت حال کی وجہ سے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور بہت سے لوگ ڈالر کو ذخیرہ کر رہے ہیں تاکہ منافع کما سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں