Electricity production from Snowfall 8

برفباری سے بجلی بنانے والا انقلابی آلہ تیارکرلیا گیا

برفباری سے بجلی بنانے والا انقلابی آلہ تیار

ٹیکنالوجی کی دنیا میں روز بہ روز جدت آ رہی ہے اور نئی نئی ایجادات ہو رہی ہیں لیکن کبھی کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ برفباری سے بھی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

جی ہاں اب یہ بھی ممکن ہو گیا ہے کیونکہ مصر کے ایک سائنسداں ڈاکٹر ماہر القادی نے ایک ایسی تکنیک وضع کی ہے جس کی بدولت ہم اب برفباری سے بھی بجلی تیار کی جاسکتی ہے. اس آلہ میں ٹرائبوالیکٹرک کا سادہ اصول کارفرما ہے یعنی جب دو مختلف مادے (مٹیریل) آپس میں ملتے ہیں تواس سے چارج پیدا ہوتا ہے۔ اس آلہ کو بنانے والے ماہرین کہتے ہیں کہ برفباری کے ذرات میں قدرتی طور پر مثبت برقی چارج ہوتا ہے، جس سے باآسانی بجلی بنائی جا سکتی ہے۔

جیسے کہ اب آپ جانتے ہیں کہ برف پر پہلے سے ہی مثبت برقی چارج ہوتا ہے تو جب اسے مخالف چارج والے سے ملایا جائے گا تو بجلی بنائی جاسکتی ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے کیمیا دان ماہرالقادی ‘جو نینوٹیک انرجی کمپنی کے سی ٹی او بھی ہی’ نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی کسی نے اس ٹیکنالوجی پرغور نہیں کیا تھا۔ اگرچہ اب تک بہت سارے ایسے ٹی ای این جی یعنی ٹرائبوالیکٹرک نینوجنریٹر بنائےجاچکے ہیں جن سے بارش کے قطروں، ٹائروں کی رگڑ اور خاص بورڈ پر چہل قدمی کرنے سے بھی بجلی بنائی جا سکتی ہے۔

تحقیقی ٹیم کے دوسرے رکن رچرڈ کینر نے کہا کہ جب ایک مٹیریل کے الیکٹرون اتر کر دوسرے مٹیریل پر جاتے ہیں تو اس عمل کو برق سکونی (اسٹیٹک الیکٹرسٹی) کہا جاتا ہے، اور باآسانی اس سے بجلی بنائی جا سکے گی-

ماہا خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں