Fawad Chaudhry stands for Aleem Khan 5

فواد چوہدری علیم خان کی حمایت میں میدان میں آگئے

فواد چودھری جو کےوفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ہیں، نے کہا ہے کہ اگر اربوں روپے کھانے والے ملزمان کو آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو علیم خان کو بھی ضمانت دی جانی چاہئے۔

ہفتے کو ٹوئٹر پر اپنے انہوں نے کہا کہ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے .اگر اربوں روپے کھانے والے ملزمان کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں ہے ضمانت دی جانی چاہئے۔ فواد چودھری نےمزید کہا کہ عام تاثر یہ ہے کہ علیم خان کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جارہی ہے۔

پاکستان کاقرضہ 100ارب ڈالرکے قریب ہے پاکستان راتو ں رات تواتناامیرنہیں ہوسکتا، البتہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ملٹری انٹیلی جنس ،آئی ایس آئی ،ایف آئی اے ،کہتے ہیں کہ 100کے قریب پاکستانی ایسے ہیں جن کے پاس جائز ناجائز طریقے سےجس طرح بھی انہوں نے دولت اکٹھی کی ان کے پاس 200بلین ڈالرکےقریب موجودہیں۔رقم کی ریکوری کے لیے پہلے صدارتی آرڈیننس جاری کیاجائے گا

جس کے مطابق جن کے پاس 50ارب ڈالرسے 200ارب ڈالرتک جتنابھی پیسہ موجودہے جب نیب ان کوگرفتارکرے گی توان کی ضمانت بھی نہیں ہوسکے گی جب تک یہ لوگ پیسے نکال کرنہیں رکھ دیتے اس وقت تک کچھ بھی نہیں ہوگایعنی پلی بارگین ہوگی نہ ہی ان لوگوں کی ضمانت ہوگی۔ اس بات مر غور کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں