Google Duo Group Video Call Feature 1

گُوگل ڈُو او نے ویڈیو گروپ کال کا آغاز کردیا

ٹیکنالوجی کے میدان میں جیسے ایک جنگ سی چل رہی ہے اور ہر روز کچھ نہ حچھ نیا سامنے آ رہا ہے۔ جیسے کہ گوگل کی ویڈیو کالنگ ایپ ڈو او نے حال ہی میں بعض ممالک میں گروپ ویڈیو کال کا نیا فیچرشروع کردیا ہے۔ گوگل نے اس کے آغاز پرجنوری میں فیس ٹائم پر پیش آنے والے ٹیکنکل مسئلے کے پیشِ نظر میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی اپنی ایپ ڈُو او Duo پر ویڈیو گروپ کال کا فیچر پیش کرے گا، جس کا آغازاب کئ ممالک میں ہوچکا ہے۔ گوگل ڈو او ایپ کمپنی کے سربراہ جسٹن یوبرٹی نے کہا تھا کہ گروپ ویڈیو کال کی بہت زیادہ آج بھی اہمیت ہے جسے بالکل نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ چناچہ گوگل نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا.

صارفین ڈُو او ایپ کے اس فنگشن سے بہت محظوظ ہو رہے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اسے سب سے پہلے انڈونیشیا میں شروع کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گوگل ڈو او ایپ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شروعات میں اس فیچر کو منتخب ممالک میں ہی پیش کیا جائے گا، جن کے نام اب تک بریک نہیں کئے گئے۔

انڈونیشیا کے صارفین اس اپڈیٹ سے بہت خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ گوگل ڈو او ایپ کی ویڈیو کال میں اب ایک وقت میں چار افراد سے بات کرسکتے ہیں۔ اس طرع سے ویڈیو کال کا مزہ دوبالا ہو گیا ہے۔ گوگل کالنگ ایپ ڈو او کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ جلد ہی یہ سروس پوری دنیا میں فراہم کرے گا اور وہ بھی بنہ کسی چارجز کے یعنی بالکل مفت۔ تو اب انتظار ہے کہ گوگل کب یہ پیش کش پوری کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں