How To become a happy person 7

سانسدانوں نے زندگی میں خوش رہنے کا سب سے آسان اورسستہ ترین حل بتا دیا

عام طور پرلوگوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ روپیہ یا پیسہ اور دیگر اسی طرح کے عوامل انسان کو خوشی دینے میں مددکرتے ہیں، لیکن اب امریکی سائنسدانوں نے اس تاثر کے برعکس خوشی کے حصول کا ایسا سستا اور حیران کن نسخہ بتا دیا ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا۔

میل آن لائن کے زرائح کے مطابق یونیورسٹی آف ٹینیسی کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ صرف مسکراتے رہتے سے ہی انسان خوشی حاصل کر سکتا ہے اور ہمیشہ خوش بھی رہ سکتا ہے۔اس موضوع پر تحقیق کے حوالے سے 50سال کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد نتائج میں ماہرین نفسیات کا کہنا تھا کہ جب جب انسان مسکراتا ہے تواس کے اپنے دماغ کو مثبت احساسات پیدا کرنے کی ترغیب ملتی ہے جس سے انسان کو خوشی حاصل ہوتی ہے۔ اسی طرح جو لوگ اپنے ماتھے پر تیور چڑھائے رکھتے ہیں، ان کے انسانی دماغ میں غصے اور منہ بسورے رکھنےکی وجہ سے افسردگی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ اسی طرح جو لوگ ماتھے پر بل چڑھائے رکھتے ہیں انہیں غصہ بھی بہت زیادہ آتا ہے اور وہ افسردہ بھی زیادہ ہی رہتے ہیں۔ اس کے برخلاف جو لوگ اپنے چہرے پر مسکراہٹ رکھتے ہیں وہ زندگی میں بہت خوش رہتے ہیں۔

پروفیسر نکولس کولیس جوتحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ تھے، ان کاکہنا ہے کہ ”ماہرین نفسیات اس خیال کو ہمیشہ سے رد کرتے آ رہے تھے کہ چہرے کے تاثرات انسان کے اندرونی احساسات پر اثرانداز ہوتے ہیں لیکن ہماری تحقیق میں ان کی یہ بات غلط ثابت ہوئی ہے۔ چہرے کے تاثرات کا انسان کے مزاج اور اندرونی احساسات پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔ “

آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ سائنسدانوں نے اپنی ریسرچ میں یہ بھی بتایا ہے کہ ’محض مسکراتے رہنے سے ہی انسان بہت زیادہ خوشی حاصل کر سکتا ہے اور ہمیشہ خوش بھی رہ سکتا ہے۔‘اس موضوع پرتحقیق کرنے کے حوالے سے 50سال کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد نتائج میں ماہرین نفسیات کا کہنا تھا کہ جب انسان مسکراتا ہے تواس کے دماغ کو مثبت احساسات پیدا کرنے کی ترغیب ملتی ہے ۔

اس لئے دوستوں جتنا ہو سکے اتنا مسکرانے کی کو شش کیا کریں اور دوسرے لوگ اور اپنے گھر والوں کو بھی اس کی تلقین کریں- کہ اگر آپ ایک خوشگوار شخص بننا چاہتے ہیں اور آپ کی خواہش ہے کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں تو آپ کو صرف دو چیزیں کرنے کی ضرورت ہے جو اپنانے کے لئے بہت آسان ہے. تاکہ وہ لوگ بھی اپنی زندگی کا لطف لیں-

ماہا خان

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں