India defense budget exceeded 66 billion dollar 1

جنگی پاغل پن میں مبتلا بھارت کا دفاعی بجٹ 66 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

جنگی اسلحے کی دوڑ میں پاغل بھارت نے اچانک اپنے دفاعی اخراجات میں 3 اعشاریہ ایک فیصد اضافہ کردیا۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بھارت نے 2018 کے حالیہ بجٹ میں اپنے دفاعی اخراجات میں 3 اعشاریہ ایک فیصد اضافہ کیا ہے، اس اضافے کے بعد بھارت کا مجموعی دفاعی بجٹ کا حجم تقریباََ ساڑھے 66 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی مزید بتایا گیا ہے کہ اب پوری دنیا کا کل دفاعی بجٹ 2 اعشاریہ 6 فیصد اضافے سے تقریباََ ایک ہزار 822 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے ، مجموعی طور پردنیا کا 60 فیصد دفاعی بجٹ صرف امریکا، سعودی عرب، چین، بھارت اور فرانس نے استعمال کیا ہے۔ جنگی جنون کے پاغل پن میں مبتلا بھارت کی جارحیت کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے اپنے دفاعی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کیا ہے۔ جبکہ پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ وہ اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہے وہ صرف اپنے دفاع کی کوشش میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں