Doctor vs Patient 6

انوکھا ڈاکٹر جو علاج میں ناکامی پر مریض کو بھاری رقم واپس کرنے کی پیش کش کرتا تھا

ایک ڈاکٹر نے اپنے اسپتال کا آغاز اس طرح کیا کہ اگر کوئی مریض آئے گا اور اس کی بیماری کا مکمل علاج کر دیا جائے تو 500روپے فیس لے جائی گی لیکن اگروہ ڈاکٹرعلاج نہ کرسکا تو مریض کو5000 روپے دیا جائے گا۔

ایک شخص بہت لالچی تھا۔ جب اسے اس بارے میں پتا چلا تو اسپتال جا پہنچا اورکہا۔”مجھے کسی بھی چیز کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا۔“ ڈاکٹر بھی بہت سیانہ تھا اس نے نرس سے کہا۔ ”22 نمبر کی دوا لاﺅ۔“ ڈاکٹر نے دوا کے تین قطرے آدمی کے منہ میں ڈالے تو وہ آدمی چیخ کر بولا۔ ”یہ تو پیٹرول ہے۔“ ڈاکٹر نے کیا، نکالو 500روپے، ذائقہ واپس آ گیا- اور اس شخص کو فیس دینا پڑی۔

اگلے دن وہ آدمی دوبارہ ڈاکٹر کے پاس آیا اور کہا۔ ”میری یادداشت چلی گئی ہے۔“ ڈاکٹر نے نرس سے کہا۔ ”بائیس نمبر کی دوا لاﺅ۔“ آدمی نے حیران ہو کر کہا۔ ” یہ تو زبان کی دوا ہے۔“  ڈاکٹر نے جواب دیا۔ ”آپ کی یادداشت ٹھیک ہوگئی ہے۔“ نکالو 500روپےاور اس مریض سے500 روپے وصول کرلئے۔

اس آدمی کو بڑا غصہ آیا- دو دن بعد وہ آدمی دوبارہ ڈاکٹر کے پاس گیا اور کہا۔” میں اندھا ہوگیا ہوں۔” ڈاکٹر نے اس کو500 روپے کا نوٹ دیتے ہوئے کہا۔ ”اس بیماری کا علاج ہمارے پاس نہیں ہے۔ “ توآدمی نے کہا۔ ”یہ تو500 سوروپے کا نوٹ ہے اور انعام تو 5000 روپے ہیں ۔“ ڈاکٹر نے فوراََ کہا۔ آپ کی بیماری کا علاج ہو گیا آپ کی آنکھیں واپس آ گئی- نکالو500 سوروپے اور پھر اس آدمی سے500 روپے واپس لے لئےاور فیس بھی- وہ آدمی آگ بگولہ ہو کر چلا گیا اور کھبی واپس نہیں آیا-

ماہا خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں