Pakistan Hockey Federation 1

پاکستان ہاکی فیڈریشن جرمانے کیخلاف اپیل کرے گا

پاکستان ہاکی فیڈریشن ایف آئی ایچ کی طرف سے کیے جرمانے کیخلاف اپیل کرے گا

پاکستان کی ہاکی فیڈریشن نے پرولیگ میں ہاکی ٹیم نہیں بھجوائ تھی جس کی بنا پر پرولیگ میں ٹیم نہ بھجوانے پر ورلڈ باڈی کی ڈسپلنری کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ پاکستان ہاکی فیڈریشن پرعائد کیا ہے جب کہ عدم ادائیگی یا جرمانہ کی رقم وقت پر نہ دینے پر رقم میں اضافہ اور پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

اس حوالے سے سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہبازسینئرنے ایف آئی ایچ حکام کے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ایف جرمانے پرقانونی مشاورت کرے گا،اس کے ساتھ ساتھ ایف آئی ایچ کو لکھیں گے کہ جتنا جرمانہ عائدکیا گیا ہےوہ ہم کیسے ادا کریں، اگر اتنی رقم پی ایچ ایف کے پاس ہوتی تو ہم ہاکی ٹیم نہ بھجوا دیتے، ہم ایف آئی ایچ سے جرمانہ ختم کرنے یا اس میں کمی کا مطالبہ کرینگے اور امید کرتے ہیں کہ ایف آئی ایچ ہمارے معاملات کو سمجھے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں