Pakistani bowler Mohammad Amir Interview 2

مشکل کام والد بننا ہے یا پھر ویرات کوہلی کو گیند کروانا؟ عامرسے صحافی کا سوال

پاکستان کےمشہور باولر محمد عامر آج کل آنے والے ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف ہیں تاہم سپورٹس چینل ای ایس پی این نے ان کا خصوصی انٹرویو لیا ہے جس میں عامر سے انتہائی دلچسپ نوعیت کے کئی سوالات پوچھے گئے جن کے محمد عامر نے اپنے مخصوص انداز میں جوابات دیئے ۔

ای ایس پی این کرک انفو کے نمائندے نے محمد عامر سے سوال کیا کہ سب سے مشکل ترین چیز والد بننا ہے یا پھر کوہلی کو گیند کروانا ؟ محمد عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب سے مشکل ترین چیز والد بننا ہے کیونکہ اس کے ساتھ بہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں ۔ کھلاڑی سے اگلا سوال کیا گیا کہ ایسا کونسا گانا ہے جو کہ آج کل آپ کے دماغ پر سوار ہواہے ؟ محمد عامر نے یہ سوال سنا تو زیر لب مسکرائے اور ایسا جواب دیدیا کہ شائد سوال پوچھنے والا شخص بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا ہو گا کیونکہ اب بیوی کے خلاف تو کوئی بھی نہیں جا سکتا ۔ خیر محمد عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یار یہ تھوڑا حیران کن ہو گا کیونکہ جو میری اہلیہ ہے اس کے بھائی ظہیر عباس کا نیا گانا آنے والا ہے ۔ عامر نے تھوڑا سا گانا گنگناکر بھی سنایا کہ تم سے جدائی کیونکر ہوئی تھی جبکہ محبت دونوں نے کی تھی ۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ محمد عامر سے کرک انفو کے نمائندے نے سوال کیا کہ اگر آپ کے بارے میں فلم بنائی جائے تو آپ کا کردار کس اداکار کو نبھانا چاہیے ؟ کھلاڑی نے بلا ججھک جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاہد کپور ، محمد عامر کے جواب سے ایسا محسوس ہوتاہے کہ ممکنہ طور پر شاہد کپور ان کے پسندیدہ اداکار ہیں ۔
عامر کا انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں