5

پرنس ہیری اورمیگھن مارکل کے ہاں ننھے شہزادے کی پیدائش

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی اور ان کے ہاں ایک خوبصورت اورصحت مند بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور شہزادے کی تصاویربھی منظرعام پر آگئیں ہیں۔

تین روزقبل 6 مئی کو میگھن مارکل نے بچے کو جنم دیا تھا بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی شاہی محل مبارکباد کے الفاظ سے گونج اٹھا تھا۔ بچے کی باقاعدہ پیدائش کا اعلان شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل کے پرنسل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کیا گیا تھا۔ خبر سنتے ہی شاہی خاندان کے پرستار ننھے شہزادے کی تصاویر دیکھنے کے لیے بے تاب ہو گئے لیکن شاہی جوڑے نے روایت کے برخلاف ننھے شہزادے کی پیدائش کے دو روز بعد اسے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا تھا اور اب شہزادے کی تصاویر کو عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔

Prince Harry Son Archie Harrison

شاہی محل میں عام طرر ہریہی روایت ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد سینٹ میری اسپتال میں کی جاتی ہے اوراسپتال سے ہی بچے کوعوام کے سامنے لا کر دکھایا جاتا ہے۔ لیکن اس بار بچے کی پیدائش سےچند دن پہلے ہی شاہی محل کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا تھا کہ میگھن اسپتال میں بچے کو جنم نہیں دیں گی، اس کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی لیکن اندازہ لگایا جا سکتا تھا کہ شاہی جوڑا بچے کی پیدائش کو نجی رکھنا چاہتا ہے اوریہ بھی نہیں چاہتا کہ بچہ پیدائش کے ساتھ ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے۔ چنانچہ بچے کی پیدائش کے چند دن بعد شاہی جوڑے نے سینٹ جارج ہال ان ونڈسر کاسل میں شہزادے کو عوام کے سامنے پیش کیا۔ اس موقع پرسفید رنگ کے دلکش لباس میں ملبوس میگھن مارکل اپنے شوہر ہیری کے ہمراہ کھڑی تھیں جب کہ بچے کے والد پرنس ہیری نے بچے کو اپنی بانہوں میں تھام رکھا تھا۔ جب میگھن مارکل سے پوچھا گیا کہ ماں بن کراب انہیں کیسا محسوس ہورہا ہے تو انہوں نے جواباََ کہا کہ اس کا احساس کسی جادو کی طرح ہے اور یہ احساس ناقابل یقین ہے اب میرے پاس دنیا کے دو بہترین انسان موجود ہیں اور میں بہت خوش ہوں۔

شہزادے کا نام آرچی ہیریسن رکھا گیا ہے اور شہزادہ شاہی تخت کا اب ساتواں امیدوار ہے لیکن ابھی تک شہزادے کو کسی بھی شاہی اعزاز سے نہیں نوازا گیا، شاہی خاندان کے تین افراد کو پسند کی شادی کرنے کی وجہ سے ان کا شاہی درجہ ختم کر دیا گیا تھا جس کی عجہ سے ننھا شہزادہ ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔ شاہی خاندان آرچی ہیریسن کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں