Qatar helping Palestinian with 480 million US for aid 8

قطر کا فلسطینیوں کی امداد کے لیے 48 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان

قطری حکومت نے فلسطینیوں کے لیے 480 ملین ڈالرز کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر نے مالی مشکلات کی شکار فلسطینی انتظامیہ کی معاونت کے لیے 480 ملین ڈالرز کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے، قطر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ رقم تعلیم، صحت اور فوری انسانی ضروریات کی فراہمی کی حصول میں استعمال کی جائیں گی۔ فلسطینی حکومت کو پناہ گزین کیمپوں میں تعلیم، صحت اور دیگر ضروریات زندگی کے فقدان کا سامنا ہے۔

قطروہ پہلا ملک ہے جس نے فلسطین کو فوری مالی امداد کا اعلان امریکا اور اسرائیل کی جانب سے فلسطین کو رقم کی فراہمی کی بندش کے بعد کیا ہے،حال ہی میں امریکا نے فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی امداد پر پابندی حائد کرتے ہوئے ختم کردی تھی جب کہ اسرائیل نے فلسطینی علاقے سے حاصل ہونے والے محصولات دینا بھی بند کردیا ہے۔ قطر نے اپنے اس اعلان کے ساتھ یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ اس امداد سے فلسطین کی مالی مشکلات اور پریشانیوں میں کمی واقع ہوگی اور فلسطینی پناہ گزینوں کی بھی حالت زار بہتر ہو جائے گی۔ فلسطینی حکومت کی جانب سے امدادی رقم کے اعلان پر قطری حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ملک کا اقدام قابل ستائش ہےاور امید ہے کہ تمام اسلامی ممالک ہمارے ساتھ ہیں اور ہمارے مسائل سے آگاہ ہیں۔

واضح کیا جاتا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے فلسطین پر مالی دباو میں رفتہ رفتہ اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کا واحد مقصد پورے فلسطین پر قبضہ کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں