The dollar traveled from 1947 to 2019 2

ڈالر کا 1947 سے لیکر 2019 تک کا سفر

ڈالر کا ایک سے ایک سو اکیاون روپے تک کا سفر

1947 میں جب پاکستان کا قیام عمل میں آیا تب پاکستانی روپیہ اور ڈالر برابر تھے، یعنی ایک ڈالر برابر تھا ایک ڈالر کے۔ 1951 میں ڈالر روپے کو کاٹتا ہوا آگے نکل گیا اور ایک ڈالر 3 روپے کے برابر ہو گیا۔ 1960 کی دہائی میں ڈالر معمولی اضافے سے 4 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ 1970 کی دہائی اختتام پر پہنچی تو ڈالر 14 روپے کا ہو چکا تھا۔ 1980 کی دہائی میں بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی اور ڈالر 20 روپے کے برابر ہو گیا۔

بے نظیر بھٹو کے پہلے دورِ حکومت میں 1988 سے 1989 کے دوران ڈالر 2 روپے اضافے سے 22 روپے کا ہو گیا۔ اس کے بعد نواز شریف کے پہلے دورِ حکومت میں 1990 سے 1993 کے دوران ڈالر 8 روپے اضافے سے 30 روپے کا ہو گیا۔ 1993 سے 1996 تک پھر بے نظیر بھٹو دوسرے مرتبہ وزیرِاعظم رہی اور ان کے دورِ حکومت میں ڈالر ایک بار پھر 10 روپے اضافے سے 40 روپے تک پہنچ گیا۔ 1996 سے 1999 میں نواز شریف کے دوسرے دورِ حکومت میں 12 روپے اضافے کے ساتھ 52 روپے تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد جنرل پرویز مشرف کے سارے دورِ حکومت میں ڈالر 60 روپے تک رکا رہا لیکن پپلز پارٹی کے الیکشن جیتنے کے بعد اورپرویز مشرف کے جاتے جاتے ڈالر 79 تک جا پہنچا تھا، اس کے بعد 2008 سے 2013 تک ذرداری دورِ حکومت میں ڈالر 79 سے 108تک چلا گیا۔ 2013 میں نواز شریف تیسری بار وزیرِاعظم بنے تو کچھ عرصہ بعد ڈالر واپس 97 روپے پر آ گیا، لیکن اس کے بعد نواز شریف کے ہی دور میں ڈالر 97 سے 110 روپے تک پہنچ چکا تھا۔

اس کے بعد جب اگست 2018 میں عمران خان کی حکومت آئی تب تک الیکشن کے دوران نگران حکومتی سیٹ اَپ میں ڈالر 122 روپے کا چکا تھا، عمران خان کی حکومت کو اب تقریباََ ۹ ماہ گزر چکے ہیں اور ڈالر بدحال ہو تے ہوئے 17 مئی کو تاریخ کی بلند ترین سطح 151 تک جا پہنچا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ڈالر مزید اوپر جاتا ہے یا پی ٹی آئی گورمنٹ ڈالر کو واپس لا پاتی ہے۔

In 1947 One Dollar = 1 Rupee
In 1951 One Dollar = 3 Rupees
In 1960 One Dollar = 4 Rupees
In 1970 One Dollar = 14 Rupees
In 1980 One Dollar = 20 Rupees
In 1989 One Dollar = 22 Rupees
In 1993 One Dollar = 30 Rupees
In 1996 One Dollar = 40 Rupees
In 1999 One Dollar = 52 Rupees
In 2007 One Dollar = 60 Rupees
In 2013 One Dollar = 108 Rupees
In 2016 One Dollar = 97 Rupees
In 2017 One Dollar = 110 Rupees
In 2018 One Dollar = 122 Rupees
In 2019 One Dollar = 151 Rupees

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں