Whatsapp introduces a new fingerprint security feature 5

واٹس ایپ نے کمال کا نیا سیکیورٹی فنگشن متعارف کروا دیا

WhatsApp کی طرف سے ایک نئی خصوصیت کی جانچ کی گئی ہے جس سے صارفین کو اسکرین شارٹس کو روکنے میں مدد ملے گی.

صارفیں کی بڑی تعداد اس بات سے بہت تنگ تھی کہ لوگ ان کی بات چیت کی تصاویر بنا لیتے تھے، تو اب اس مشکل کا حل بھی واٹس ایپ نے نکال لیا ہے۔ حال ہی میں واٹس ایپ کا BETA ورژن نکالا گیا ہے جس میں دو نئے آپشنزشامل کئے گئے ہیں جن میں ایک خصوصیت نئی ایمجسی اور اسٹیکرز کا ہے اور دوسرا فنگر پرنٹ سیکیورٹی تالا کی خصوصیت ہے.

واٹس ایپ کا یہ بہت اہم آپشن حال ہی میں چیک کیا گیا ہے جس کی مدد سے اب فنگر پرنٹ سیکیورٹی بھی ممکن ہو گی۔ اور یہ صارفین کو انلاک کی آپشن کے ساتھ اپلی کیشن کو فعال کرنے میں مدد دے گی. یہ نئی خصوصیت صارفین کو وائس اِیپ میں بات چیت کے اسکرین شاٹس کو روکنے کے قابل بنائے گی. جب بھی کوئی صارِف فنگر پرنٹ سیکیورٹی کے آپشن کو شروع کے گا تو اگلی بار وائس ایپ کو استعمال کرنے کے لئے فنگر پرنٹ کا استعمال کرنا ہو گا، ساتھ ساتھ کوئی بھی آپ کی بات چیت کی تصاویر نہیں لے سکے گا۔

اس نئے فیچر نے واٹس ایپ کے صارفین نے بہت سراہا ہے- آپ بھی ابھی اپنے واٹس ایپ کا سیکیورٹی تالا شروع کر دیں۔ اگر آپ کو یہ آپشن نظر نہیں آ رہا تو گھبرائیں مت، جلد ہی واٹس ایپ کے update ہونے کے بعد آپ اس فنگشن کا استعمال کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں